نظام
مصطفی کے عملی نفا ذ سے ہی ظلم ،نا انصا فی ،بد امنی
،انتشار وافتراق کو دور کیا جاسکتا ہے۔ علا مہ ریا ض حسین
شا ہ
موجودہ تناظر میں تمام نظام ،ازم ،چارٹر ، معاہدے سب
فرسودہ اور ناکا م ثابت ہوچکے ہیں۔اسلام آبا د میں میلاد
مصطفی ریلی کے اختتام پر کراچی کمپنی چو ک پر خطاب
اسلام آبا د ۔۔۔جما عت
اہلسنّت پا کستا ن کے مر کز ی سیکر ٹر ی جنرل علا مہ سید
ریا ض حسین شا ہ نے کہا کہ نظام مصطفی کے عملی نفا ذ سے ہی
ظلم ،نا انصا فی ، بد امنی ،انتشار وافتراق کو دور کیا
جاسکتا ہے موجودہ تناظر میں تمام نظام ،ازم ،چارٹر ،
معاہدے سب فرسودہ اور ناکا م ثابت ہوئے ہیں۔انہو ں نے کہا
کہ حضور نبی کریم ﷺکا نظام رحمت صبح قیامت تک زندہ و
پائندہ رہے گا، ساری انسانیت کے محسن اعظم ﷺ کا آفاقی
اعلامیہ ہے کہ دنیا میں امن وسلامتی، محبت و اخوت کے چراغ
روشن کئے جائیں۔انہو ں نے کہا کہ ماضی میں جن حکمرانوں نے
پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ کے معاملے میں مجرمانہ
غفلت برتی وہ اللہ کی بارگاہ میں جواب دہ ہیں۔موجودہ
حکمرانوں کو اللہ نے موقع فراہم کیاہے کہ وہ مملکت خداداد
پاکستان میں نظام مصطفی کے فی الفور نفاذ کا اعلان کریں
۔ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے جماعت اہلسنّت اسلام آبا
دکے زیر اہتمام میلاد مصطفی ریلی کے اختتام پر کراچی کمپنی
چو ک میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس
موقع پر علامہ سیدشبیرحسین شاہ گیلانی ، مفتی ضمیر احمد
ساجد،ایم این اے ڈاکٹر طا رق فضل چو دھری ،علامہ گلزار
احمدنقشبندی ،محمد علی واسظی ،علامہ معر وف احمد نقشبندی
کے علاوہ علما ء ومشا ئخ اور شمع رسالت کے پر وانو ں نے
بڑی تعداد میںشر کت کی ۔
علا مہ سید ریا ض حسین شا ہ نے مز ید کہاکہ سیرت مصطفی اہل
ایمان کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے عالم انسانیت کیلئے مشعل
راہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اسلام میں پورے پورے
داخل ہوکرعملی طور پر اسلام کی تعلیم وتبلیغ کا فریضہ
سرانجام دیںاور دنیا بھر نیکی ،بھلائی اور رواداری کے
پیغام کو عام کریں۔انہو ں نے کہا کہ اسلام ہی واحد مذہب
اور دین فطرت ہے۔جو انسان کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت
کا اہتمام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو علمی تحقیق
میدان میں قرآن کو رہنمائے منزل بناکر عالمی چیلنجوں کا
مقابلہ کرنا ہو گا ۔علا مہ سید ریا ض حسین شا ہ نے کہا کہ
حضور اقدس ﷺ کی امتیازی شان ہے کہ آپ ﷺ کی حیات مبارکہ کا
ہر پہلو تمام انسانوں کے لئے نمونہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ
دنیا بھر کی یونیورسٹیز کی تحقیقاتی رپورٹس کا جائزہ لیا
جائے تو معلوم ہوگا کہ حضور اقدس ﷺ کی حیات مبارکہ پر
تحقیقی تصانیف کا سلسلہ جاری ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔
جا ری کر دہ ۔۔۔شعبہ نشر واشا عت ۔۔۔جما عت اہلسنّت پا
کستا ن