Bookmark and Share Tell a Friend Increase your website traffic with Attracta.com

Dora Tafseer Ul Quran Download Form

لاہو ر اتفاق مسجد میں خطبہ جمعہ


Published on:   28-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

قبلہ شاہ صاحب اتفاق مسجد ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہیں ۔ آپ کا خطاب 12:30 پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہو جا تا ہے ۔ اہل ذوق قبلہ شاہ صاحب کے ساتھ جمعہ ادا کرنے کے لئے بروقت تشریف لے جائیں ۔ جمعہ کی جماعت ہمیشہ 13:30پر ہوتی ہے ۔

جماعت کی نظامت علیا


Published on:   26-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

قبلہ شاہ جی صاحب جماعت اہلسنت پا کستان کے مر کزی ناظم اعلی ہیں ۔ ملکی و بین الاقوامی حا لات کے تناظر میں جماعت کی پالیسی مرتب کر نا ،مرکزی انتظامیہ اور مر کزی شوری کا اجلاس بلانا ، صوبوں کی راہنمائی کر نا وغیرہ امور سب کو باحسن طور نبھاتے ہیں ۔

ادارہ تعلیمات اسلامیہ کی سر پرستی


Published on:   25-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

ادارہ تعلیمات اسلامیہ کا نیٹ ورک بہت وسیع ہے ۔مختلف شہروں میں اس کے مراکز ہیں قبلہ شاہ جی صاحب ادارہ کی مکمل طور پر سر پرستی فرماتے ہیں ۔مختلف مقامات پر ادارہ کے نگران شاہ صاحب کو ہی رپورٹ پیش کرتے ہیں اور مستقبل کے امور کے سلسلہ میں راہنمائی حاصل کرتے ہیں ۔

ایمز کی سر پرستی


Published on:   24-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

قبلہ شاہ صاحب کی زیر سرپرستی ایمز سکول سسٹم چلتاہے ۔ایمز سے مراد اکیڈمی آف اسلامک اینڈماڈرن سٹڈیز ہے ۔ادارہ کی طرح ایمز کی بھی مختلف برانچز ہیں ۔ وہ برانچز مختلف شہروں میں ہیں ۔قبلہ شاہ جی سب کی سر پرستی فرماتے ہیں ۔

ما ہانہ دلیل راہ کی سر پرستی


Published on:   23-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

دلیل راہ ایک علمی وادبی ماہنامہ ہے۔ قبلہ شاہ جی دلیل راہ کے مدیر اعلی ہیں۔آپکی زیر سرپرستی با قاعدہ شائع ہو تا ہے ۔دلیل راہ آن لائن بھی پڑ ھا جاتا ہے ۔

راولپنڈی میں ما ہانہ درس قرآن


Published on:   22-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

جما عت اہلسنت پا کستا ن کے مر کز ی نا ظم اعلی ،ادارہ تعلیما ت اسلامیہ پا کستان کے سر پرست اعلی ، معروف مذ ہبی سکالر ، مفسر قرآن ،شیخ الحدیث مفکر اسلام ،امیر ملت،علامہ پیر سید ریا ض حسین شاہ صاحب ہر انگریزی ماہ کے دوسرے ےپیر کو بعدنماز مغرب جا مع مسجد 22نمبر چونگی میں ہوتا ہے۔اس ماہانہ درس میں دوردرازسے احباب تشریف فرما ہوتے ہیں۔اہل محبت کے لئے عام دعوت ہے ۔

کراچی میں درس قرآن


Published on:   21-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

جماعت اہلسنت کراچی کے زیر اہتمام ما ہانہ درس قرآن ہو تا ہے ۔قبلہ شاہ جی صاحب ہر چوتھے مہینے کراچی تشریف لے جاتے ہیں ۔اورالنسا کلب میں ہو نے والے درس سے خطا ب فرماتے ہیں ۔

دورہ حدیث شریف کی تدریس


Published on:   20-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

ادارہ تعلیما ت اسلامیہ راولپنڈی میں قبلہ شاہ صاحب دورہ حدیث شریف کی کلاس کو پڑ ھاتے ہیں ۔ دو سال میں ایک کلاس کو صحاح ستہ اور دیگر کتب حدیث پڑ ھاتے ہیں ۔عمو ما آپ کا لیکچر دورہ والی کلاس کے لئے عربی زبان میں ہو تا ہے ۔

لاہورمیں قبلہ شاہ صاحب کا ہفتہ وار درس حد یث


Published on:   19-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

جما عت اہلسنت پا کستا ن کے مر کز ی نا ظم اعلی ،اداہ تعلیما ت اسلامیہ پا کستان کے سر پرست اعلی ، معروف مذ ہبی سکالر ، مفسر قرآن ،شیخ الحدیث مفکر اسلام ،امیر ملت،علامہ پیر سید ریا ض حسین شاہ صاحب ہر جمعہ کو بعد نماز جمعہ جا مع مسجد اتفاق ما ڈل ٹاو ن لاہور میں درس حدیث ارشادفرماتے ہیں ۔اہل محبت کے لئے عام دعوت ہے ۔

درس نظامی کی تدریس


Published on:   18-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

ادارہ تعلیما ت اسلامیہ راولپنڈی میں قبلہ شاہ صاحب درس نظامی کے اسباق بھی پڑ ھا تے ہیں ۔پہلے پہل ادارہ میں ہر درس نظامی کی کلاس کا ایک پیریڈ لیتے تھے ۔اب مصروفیات میں اضافے کی وجہ سے سنئیر کلاسز کو اسباق پڑھاتے ہیں ۔

راولپنڈی میں ہفتہ وار محفل ذکر


Published on:   17-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

شیخ طریقت ، آفتاب ولائت ، شیخ الجا مع حضرت قبلہ علامہ پیر سید ریا ض حسین شا ہ صاحب کی زیر قیادت راولپنڈی ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابا ن سید سیکٹر 3 میں ہر پیر کو بعد نما ز عشاءمحفل ذکر ہوتی ہے .

داتا کی نگری لاہورمیں شاہ جی کی زیر صدارت ما ہا نہ محفل ذکر


Published on:   16-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

جما عت اہلسنت پا کستا ن کے مر کز ی نا ظم اعلی ،اداہ تعلیما ت اسلامیہ پا کستان کے سر پرست اعلی ، معروف مذ ہبی سکالر ، مفسر قرآن ،شیخ الحدیث مفکر اسلام ،امیر ملت،علامہ پیر سید ریا ض حسین شاہ صاحب کی زیر صدارت ہر انگریزی مہینے کی دوسری جمعرات جا مع مسجد اتفاق ما ڈل ٹاو ن لا ہور میں ما ہا نہ محفل ذکر ہو تی ہے ۔ یہ محفل بعد نما زعشاءہو تی ہے ۔ قائد اہلسنت اس محفل میں تصوف کے حوالے سے گفتگو فر ماتے ہیں ۔اس محفل میں آ پکے سینکڑوں مریدین شریک ہو کر فیض حاصل کر تے ہیں .

انٹڑنیشنل سنی سیکرٹریٹ میں قبلہ شاہ صاحب کا آفس


Published on:   15-05-2008

Posted By:   Muhammad Kamran

جی ٹی روڈ کا لا شاہ کا کو پر انٹر نیشنل سنی سیکر ٹریٹ واقع ہے ۔یہ جماعت اہلسنت پا کستان کا ہیڈ آفس ہے ۔سنی سیکرٹریٹ ایک ٹرسٹ ہے ۔

قبلہ شاہ صاحب سنی سیکرٹریٹ کے جنرل سیکر ٹری ہیں ۔ اس کے تمام امور کی نگرانی کے لئے آپ کا آفس وہا ں پر بھی قائم ہے ۔

Privacy Policy